Voice of Asia News

قومی معیشت کو بجلی بحران سے سالانہ 5.8 ارب ڈالر کانقصان

اسلام آباد(وائس آف ایشیا) پاکستانی معیشت کو بجلی کے بحران کے باعث سالانہ 5.8 ارب ڈالر نقصان کا سامنا ہے جو مجمعوعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے 2.6 فیصد کے مساوی ہے۔ عالمی بینک کی ’’الیکٹریفیکیشن اینڈ ہاؤس ہولڈ ویلفیئر‘‘ ریسرچ رپورٹ کے مطابق پاکستان کو توانائی کے شعبے میں بنیادی اصلاحات کی ضرورت ہے تاکہ توانائی کی ترسیل اور تقسیم کے مسائل پر قابو پایا جا سکے جس سے ڈسٹری بیوشن کے نقصانات پر قابو پایا جا سکتا ہے اور صارفین کے لیے توانائی کی قیمت اور ادائیگی کے مسائل کو بھی ختم کیا جا سکے گا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 97.5فیصد آبادی کو بجلی کی سہولت دستیاب ہے جس میں 99.7 فیصد شہری جبکہ 95.6 فیصد دیہی آبادی شامل ہے۔ عالمی بینک کی تحقیق کے مطابق بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور اس کی تقسیم و ترسیل کے نقصانات پر قابو پا کر قومی معیشت کو سالانہ تقریبا 6 ارب ڈالر کے نقصانات سے تحفظ فراہم کیا جا سکتا ہے

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے