Voice of Asia News

مقبوضہ کشمیر پر بھارتی ناجائز قبضے کے خلاف 27 اکتوبرکو یوم سیاہ منایا جائے گا

اسلام آباد(وائس آف ایشیا) کشمیری عوام مقبوضہ کشمیر پر بھارتی ناجائز قبضے کے خلاف 27 اکتوبرکو یوم سیاہ منائیں گے بھارت نے 27 اکتوبر1947 کو اپنی فوج کشمیر میں داخل کر کے ناجائز جبری قبضہ کر لیا تھا۔ ہر سال27 اکتوبر کو کشمیری عوام یوم سیاہ مناتے ہیں ۔ اندرون ملک وبیرون ملک یوم سیاہ منانے کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلی سطحی اجلاس گزشتہ روز وزارت امورکشمیر و گلگت بلتستان اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔ اجلاس کی صدارت وفاقی سیکرٹری امورکشمیر و گلگت بلتستان طارق محمود پاشا نے کی ۔ اجلاس میں وزارت امور کشمیر کے اعلی حکام کے علاوہ وزارت خارجہ ،وزارت اطلاعات ،کشمیر کمیٹی ،ریڈیوپاکستان ،ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ ، ایوی ایشن ڈویثرن ،پی ٹی وی ،اے جے کے کونسل ،جی بی کونسل ،چاروں صوبائی حکومتوں اور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے حکام نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری نے تمام متعلقہ اداروں کے حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی ناجائز قبضے کے خلاف 27اکتوبر کو یوم سیاہ منانے کے حوالے سے بھرپور اقدامات کیے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ غیور اور بہادر کشمیری عوام مقبوضہ کشمیر پر بھارتی ناجائز تسلط کے خلاف اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری پاکستان سے گہری وابستگی رکھتے ہیں اوریہی وجہ ہے کہ آٹھ لاکھ بھارتی فوج کی موجودگی کے باوجود قابض فوج کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کرپاکستانی پرچم لہراتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہم سب پر فرض عائد ہوتا ہے کہ ہم 27 اکتوبر کو مقبوضہ کشمیر پر بھارتی ناجائزقبضے کے خلاف بھرپور طریقے سے یوم سیاہ منائیں اور اس مقصد کی خاطر تمام وسائل بروئے کار لائیں تاکہ کشمیر پر بھارتی ناجائز تسلط اور کشمیری عوام پر ظالمانہ کاروائیوں کے خلاف آوازدنیا کے کونے کونے تک میں پہنچائی جاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ اس مقصد کے لیے ہ میں مربوط اور منظم انداز سے اس دن کے حوالے سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی سے متعلق اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ انتہائی سود مند ہے ۔ اجلاس میں تمام محکموں کے نمائندوں اور حکام نے یوم سیاہ کے حوالے سے ممکنہ اقدامات سے اجلاس کے شرکا کو آگاہ کیا اور تجاویز پیش کیں ۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے