Voice of Asia News

اسلام آباد اور کلگام اضلاع میں چوتھے روز بھی مکمل ہڑتال اور مظاہرے

سری نگر(وائس آف ایشیا)مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کی شہادت ، پر منگل کو اسلام آباد اور کلگام اضلاع میں چوتھے روز بھی مکمل ہڑتال رہی۔ ادھر مقبوضہ کشمیر کے کئی علاقوں میں بھارتی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کارروائیاں جاری رکھیں۔مقبوضہ کشمیر کے کئی علاقوں میں محرم الحرام کے جلوس نکالے گئے کٹھ پتلی حکومت نے نو اور دس محرم الحرام کے عزاداری جلوسوں پر پابندی لگا دی ہے، نام نہاد پابندی پر سخت تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ اتحاد المسلمین جموں و کشمیر کے صدر و سینئر حریت رہنما حج الاسلام والمسلمین مولانا مسرور عباس انصاری نے نو اور دس محرم الحرام کے عزاداری جلوسوں پر پابندی کو بلا جواز،مداخلت فی الدین قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سال ہزاروں قدغنوں کا پرواہ کئے بغیر دو بڑے مرکزی جلوسوں کو شان و شوکت کے ساتھ بر آمد کیا جائے گا۔جنوبی کشمیر کے10نوجوانوں کوکورٹ بلوال اور ہیرا نگر جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔جنوبی کشمیر کے بٹہ گنڈ ویری ناگ سے تعلق رکھنے والے14برسوں سے قیدنوجوان پیرزادہ اشرف اور کینسر میں مبتلا نوجوان ابرار احمد ڈار بھی شامل ہیں۔ نوجوانوں کے اہل خانہ نے سب جیل کہرہ بل مٹن کے باہر احتجاج کیا۔ بیرون وادی منتقل ہونے والوں میں ابرار احمد ڈار چوگام قاضی گنڈ بھی شامل ہیں۔جنوبی ضلع پلوامہ میں منگل کی صبح عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف کے ایک مقامی کیمپ پر حملہ کیا ، جسکے نتیجے میں فورسز کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا ۔ ادھر جنوبی صلع پلوامہ میں تین پنچایت گھر نذر آتش کردیئے گئے ہیں

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے