Voice of Asia News

کریتی سنن بیماری کے باوجود فلم ہاؤس فل 4 کی عکس بندی میں مصروف

ممبئی(وائس آف ایشیا)بالی وڈ اداکارہ کریتی سنن بیمار ہونے کے باوجود فلم ہاؤس فل 4 کی جیسلمیر میں عکسبندی میں حصہ لے رہی ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کریتی سنن فلم لکا چھپی کی عکسبندی مکمل کرنے کے بعد موسمی بخار میں مبتلا ہونے کے باوجود فلم ہاؤس فل 4 کی عکسبندی کے لئے گذشتہ ویک اینڈ پر راجستھان پہنچیں جہاں انہوں نے فلم کی عکسبندی میں حصہ لیا اور اس موقع پر انہوں نے اپنی جلد صحتیابی کے لئے دیسی علاج بھی کیا۔انہوں نے فلم کے سیٹ پر ٹیم کے ہمراہ رات کا کھانا کھاتے ہوئے تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں ان کے ساتھ اداکار اکشے کمار، چنکی پانڈے، رتیش دیش مکھ، بوبی دیول، کریتی کھربنڈا، پوجا ہیج اور ساجد ندیادوالا دکھائی دے رہے ہیں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے