Voice of Asia News

پچھلے سال پندرہ برس سے کم عمر کے 6.3 ملین بچے ہلاک ہوئے، یونیسف

نیویارک(وائس آف ایشیا)سال2017 کے دوران تقریبا 6.3 ملین بچے پندرہ برس کی عمر تک پہنچنے سے قبل ہی ہلاک ہو گئے۔ اقوام متحدہ کی بچوں کے حوالے سے ذیلی ایجنسی کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق ہر پانچ میں سے ایک بچے کی ہلاکت پینے کے صاف پانی اور دیگر بنیادی طبی سہولیات کی عدم دستیابی کے سبب ہوئی۔ قریب 5.4 ملین بچوں کی ہلاکت ان کے پانچ برس کی عمر تک پہنچنے سے قبل ہی واقع ہوئی۔ یونیسف کے مطابق ادویات، صاف پانی، ویکسینیشن اور بجلی کی فراہمی سے ایسی اموات روکی جا سکتی تھیں۔ دوسری جانب اس ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ اگر مناسب کارروائی نہ کی گئی، تو سن 2030 تک پانچ برس سے کم عمر کے چھپن ملین بچوں کی اموات کا امکان ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے