Breaking News
Voice of Asia News

ہمشہ وقت سے آگے چلنا پسند ہے، شلپا شیٹھی

ممبئی (وائس آف ایشیا)بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی نے کہا ہے کہ انہیں ہمشہ وقت سے آگے چلنا پسند ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹھی نے کہا ہے کہ مجھے ہمیشہ وقت سے آگے چلنا پسند ہے اگر پیچھے مڑ کر دیکھا جائے تو میں پہلی فلم اداکارہ تھی جب میں نے ٹی وی پر کام کیا، پھر یوگا ورزش پر مبنی ڈی وی ڈیز ریلیز کیں اس کے بعد اپنا یو ٹیوب چینل بنایا اور اب ڈیجیٹل پلیٹ فارم پرکام کر رہی ہوں، یہاں بہت سے ایسے لوگ ہیں جو محظوظ ہونا چاہتے ہیں لہذا اس لحاظ سے ڈیجیٹل شو ’’لو می ہیئر می‘‘ نے مجھے اس کا احساس دلایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے اس دور میں چیزوں کے انتخاب میں لوگوں کے پاس بہت کم وقت ہوتا ہے تو ڈیجیٹل پلیٹ فارم اس کے لئے بہترین کام کرتا ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے