Breaking News
Voice of Asia News

پولیو مہم میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی‘ڈپٹی کمشنر وانا

وانا(وائس آف ایشیا) جنوبی وزیرستان وانا پولیو مہم کے افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈپٹی کمشنر سہیل احمد خان نے پولیو ورکر کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بار پولیو مہم میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، ٓاج سے وانا سب ڈویژن سمیت پورے جنوبی وزیرستان میں پانچ دن انسداد پولیو مہم میں پولیو کے قطرے پلانے کے ساتھ ساتھ بچوں کو وٹامن سی کیپسول بھی دینا پڑیگا۔انھوں نے کہاکہ پولیو کے قطرے میں کوئی چیز حرام نہیں ہے بعض نالائق اور ان پڑھ مولوی صاحبان جو نہیں سمجھتے ہیں وہ صرف اور صرف افواہیں پھیلانے میں ماہر ہوتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ اگر کسی کے ذہین میں پولیو کے حوالے سے شک ہو تو بڑی افسوس کی بات ہے۔ سہیل احمد خان نے پولیو ورکر پر زرو دیا کہ ہر ورکر ٹائم کا پابند ہونا چاہیئے انھوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بڑی شرم کی بات ہے جوکہ پوری دنیا میں پولیو وائرس ختم ہوچکی ہے بدقسمتی سے صرف پاکستان اور افغانستان میں اور پشتونوں کے علاقے میں موجود ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے