Voice of Asia News

جنگ مسلط کی گئی، تو پوری قوم دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیواربن جائے گی: رضا ربانی کی وائس آف ایشیا سے گفتگو

اسلام آباد(وائس آف ایشیا) سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی، توپوری قوم دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیواربن کرکھڑی ہوگی.پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف کے بیان کی شدیدمذمت کرتا ہوں، یہ کسی صورت قابل قبول نہیں.رضاربانی نے کہا کہ عوام اور پاک فوج بھارت کی گیڈر بھبکیوں میں آنےوالے نہیں، جنگ ہوئی، توپوری قوم سیسہ پلائی دیواربن جائے گی.انھوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہےرضا ربانی نے کہا کہ کسی کو بھی یہ علم نہیں کہ بھارت کا پاکستان سے متعلق موقف کیا ہے. انھوں نے سوال کیا کہ کیا ان حالات میں بھارت سے مذاکرات کی بات کرنا کیادرست ہوگا.واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف نے گذشتہ دنوں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان سے بدلہ لینے کا وقت آگیا ہے.

بعد ازاں جنرل بپن راوت نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک اورسرجیکل اسٹرائیک کی ضرورت ہے، جس کی تفصیل نہیں بتا سکتا، پاکستان کو معمول کے تعلقات کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے