Voice of Asia News

لاہور، سروسز اسپتال کے گائنی وارڈ میں 3فٹ لمبا سانپ نکل آیا

لاہور(وائس آف ایشیا)لاہور میں سروسز اسپتال کے گائنی وارڈ میں 3فٹ لمبا سانپ نکل آیا، جسے سیکیورٹی اہلکاروں نے مار دیا، سانپ نکلنے سے وارڈ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔سروسز اسپتال کے عملے کے مطابق گائنی وارڈ میں رات کے وقت اچانک 3 فٹ لمبا سانپ نکل آیا جس سے وہاں موجود عملے، مریضوں اور ان کے لواحقین میں خوف وہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی۔اسپتال کے سیکیورٹی اہلکاروں نے کچھ دیر کی کوشش کے بعد سانپ کو مار دیا، سانپ کو مارنے کے بعد گائنی وارڈ میں معمول کے مطابق کام شروع ہو گیا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے