Voice of Asia News

بھارتی فوج کے پاس کشمیریوں کوقتل کرنےکا کھلا لائسنس ہے‘ میرواعظ کی وائس آف ایشیا سے گفتگو

سری نگر(وائس آف ایشیا) کشمیری حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق کا کہنا ہے کہ آج ایک اورشہری کو بھارتی فوج نے گھرمیں شہید کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں میرواعظ عمرفاروق نے کہا کہ کشمیری حکومت کے پاس شہریوں کوقتل کرنے کا کھلا لائسنس ہے۔ میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ آج ایک اورشہری کو بھارتی فوج نے گھرمیں شہید کردیا، عیدگاہ میں نمازجنازہ پرآنسوگیس کی شیلنگ کی گئی، کرفیونافذ اورانٹرنیٹ بند کردیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر اور بڈگام میں آج بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

یاد رہے کہ رواں سال 2 اپریل کو مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر فائرنگ کرکے 20 کشمیری نوجوانوں کو شہید جبکہ 300 سے زائد افراد کو زخمی کردیا تھا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جولائی 2016 میں حریت رہنما مظفروانی کی شہادت کے بعد سے وادی میں بھارتی فورسز کی جانب سے کارروائیوں میں تیزی آئی ہے اور اس دوران درجنوں کشمیری نوجوان بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہوچکے ہیں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے