Voice of Asia News

پاکستان نے عالمی اسٹیج پر کشمیر کا محسن ہونے کا حق ادا کیا ‘ سید علی گیلانی کی وائس آف ایشیا سے گفتگو

سرینگر (وائس آف ایشیا) حریت پسند کشمیری رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں میں مقبوضہ جموں کشمیر کا مسئلہ بھرپور انداز میں اٹھایا۔سید علی گیلانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں کشمیریوں کی امنگوں کی ترجمانی کی،انہوں نے جنرل سیکریٹری یو این کے ساتھ بات چیت میں بھی مسئلہ کشمیر پر زور دیا۔ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی نے عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کی تاریخ اور صورتحال سے آگاہ کیااور عالمی اسٹیج پر کشمیریوں کا بہی خواہ اور محسن ہونیکا حق ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر اپنی روایتی ضد اور ہٹ دھرمی پر قائم ہیاور ہم مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کرنے کے مطالبے کو سراہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمران فوجی قوت کے غرور میں مبتلا ہو کر حقائق سے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں اور جمہوری ملک ہونے کے دعویدار تاریخی حقائق کو تسلیم کرنے کی ہمت نہیں کر پا رہے، اگر پوری دنیا صدیوں تک بھی جھوٹ دہراتی رہے تب بھی وہ سچ میں تبدیل نہیں ہو سکتا۔ واضع رہے کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں اور سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انٹونیو گوٹریس سے ملاقات میں بھی مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا تھا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے