Voice of Asia News

فوڈ اتھارٹی ان ایکشن، 11 لاکھ خراب انڈوں کی کھیپ پکڑ لی

لاہور(وائس آف ایشیا) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سائیوال اور چیچہ وطنی سے 11 لاکھ خراب انڈوں کی کھیپ پکڑ لی، دونوں شہروں سے بڑی مقدار میں خراب انڈے لاہور سپلائی کیے جاتے ہیں گندے انڈوں کے کاروبار کی جڑیں ساہیوال اور چیچہ وطنی تک پہنچ گئیں، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے ساہیوال اور چیچہ وطنی سے 11 لاکھ خراب انڈوں کی کھیپ پکڑ لی۔ خراب انڈے لاہور میں بسکٹ بنانے والی ایک بڑی فیکٹری کو سپلائی کیے جانے تھے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گنڈے انڈوں کی برآمدگی پر فوڈ اتھارٹی نے سپیشل سیل قائم کر دیا ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے