Voice of Asia News

ایئر چیف مارشل کی چیف جسٹس سے ملاقات، ڈیمز فنڈ کے لیے 10 کروڑ روپے کا عطیہ

اسلام آباد ( وائس آف ایشیا)ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے چیف جسٹس سے ملاقات کی اور ڈیمز فنڈز کے لیے 10 کروڑ روپے کا چیک پیش کردیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے پی اے ایف کمپلیکس کا دورہ کیا، چیف جسٹس کو ایئرچیف مارشل نے دورے کی دعوت دی تھی، چیف جسٹس نے پاک فضائیہ کے افسران کو عدلیہ کے کردار پر لیکچر دیا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے عدالتی نظام سے متعلق آگاہ کیا، چیف جسٹس نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی، ایئرچیف نے سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ملکی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا عزم کا اظہار کیا۔ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے ڈیمز تعمیر کے لیے سپریم کورٹ کے کردار کو سراہا اور ایئر چیف مارشل نے چیف جسٹس کو ڈیمز فنڈ کے لیے 10 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔واضح رہے کہ معروف گلوکار عاطف اسلم نے چیف جسٹس ثاقب نثار سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی اور جسٹس ثاقب نثار کو ڈیمز فنڈ کے لیے 25 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا تھا۔

امپائر علیم ڈار نے ڈٰیمز فنڈز میں 10 ہزار ڈالرز دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک اور بیرون ملک پاکستانی ڈٰیمز فنڈز میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالیں، چیف جسٹس اور وزیر اعظم نے ڈیم فنڈز قائم کرکے احسن قدم اُٹھایا ہے۔یاد رہے کہ وزیراعظم پاکستان نے اپنے خطاب میں ڈیم بنانے کے لیے قوم سے مدد مانگی تھی اور پیغام میں کہا تھا پاکستان بہت سے مسائل کا شکار ہے مگر سب بڑا مسئلہ پانی کی کمی ہے، ڈیم بنانا ناگزیر ہوگیا ہے، ڈیم نہ بنائے تو 2025میں پاکستان میں خشک سالی شروع ہوجائے گی، پاکستان میں قحط پڑسکتا ہے

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے