Voice of Asia News

موسم کی تبدیلی ہونے پر بیمار بچوں کی بڑی تعداد ہسپتالوں میں پہنچنے لگے

پشاور ( و ائس آف ایشیا)موسم کی تبدیلی ہونے پر بیمار بچوں کی بڑی تعداد ہسپتالوں میں پہنچنے لگے ہیں بخار ، نزلہ ،زکام اور کھانسی کے شکایات کے ساتھ پشاور کے تینوں بڑے ہسپتالوں اور بچوں اور خواتین کے ہسپتالوں میں بھی بیمار بچوں کو اٹھائے والدین قطاروں میں لگ گئے ہیں جبکہ نجی کلینکس پر جانے والے بچوں کی تعداد اس سے دگنی ہیں ۔ ماہ ستمبر کے درمیا ن ہونے والی بارشوں ، سرد ہواؤں ، رات کو موسم سرد ہونے کی وجہ سے جہاں موسم ایک خوشگوار تبدیلی آ گئی ہے وہاں احتیاط نہ کرنے کی وجہ سے بچے موسمی بیماریوں کا شکار بن رہے ہیں ۔ مولوی جی ہسپتال ، نصر اللہ بابر میموریل ہسپتال ، صفت غیورمیموریل ہسپتال کے علاوہ ایل آر ایچ ، کے ٹی ایچ اور ایچ ایم سی کے چلڈرن وارڈز میں بچوں کی بڑی تعداد لائی جا ررہی ہیں جنہیں طبی امداد ینے کے بعد فارغ کردیا جاتا ہے ۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •