Voice of Asia News

علم و تعلیم کی ترویج میں معیار کے مشعل بردار:محمد قیصر چوہان

علم ایک ایسی خوبی ہے جو انسان کو دوسری تمام مخلوقات سے ممتاز کرتی ہے۔ علم انسان کی بہت بڑی طاقت ہے۔ علم کی بدولت انسان کی خوابیدہ صلاحیتیں بیدار ہوتی ہیں اور علم ہی انسان میں شعور و آگہی اور ایثار و محبت پیدا کرتا ہے۔ الہامی کتب اور آسمانی صحیفے علم کا نور پھیلانے کیلئے وقتاً فوقتاً امتوں پر بھیجے جاتے رہے ہیں۔ مختلف ادوار اور اوقات میں انسان نے الفاظ کو سنبھالنے اور محفوظ کرنے کیلئے مختلف طریقے ایجاد کئے۔ شروع میں پتھروں پر الفاظ رقم کئے جاتے تھے۔ پھر پتوں اور چمڑے پر الفاظ لکھے جانے لگے۔ انسان جب زیادہ با شعور ہوا تو اس نے کاغذ ایجاد کر لیا اور اسی کاغذ کی وجہ سے انقلاب برپا ہوا۔چند الفاظ کی یہ تمہید مجھے اس لیے باندھنا پڑی کہ ایسی شخصیت کا تعارف مقصود ہے جس کا تعلق لفظ علم اورکتاب سے ہے۔ اس نے ایک نسل کا ورثہ دوسری نسل تک لفظوں کے ذریعے منتقل کیا۔ اس شخصیت کا نام چودھری غلام یزدانی ہیں۔ آپ اتنے علم دوست شخص ہیں کہ آپ نے کتاب کو مقدس گردانا اور کتاب کی اشاعت کو ایک دینی فریضہ سمجھا۔آپ ’’چودھری غلام رسول اینڈ سنز‘‘ کے چیئرمین ہیں اورچودھری علی یزدانی ادارے کے چیف ایگزیکٹو ہیں۔ آپ کی شب و روز کی محنت سے’’چودھری غلام رسول اینڈ سنز‘‘ کا نام ملک کے کونے کونے میں پھیل چکا ہے۔ جس طرح آپ کے بزرگ چودھری غلام رسول(مرحوم) محنتی، دیانتدا، مخیر اور سلیم طبع تھے۔ اسی طرح آپ کی ذات بھی انہیں اوصاف سے مزین ہے۔ اس ادارہ کا شمار اشاعتی اداروں میں ایک درخشندہ ستارے کے طور پر ہوتا ہے۔ یہ مایہ ناز اشاعتی ادارہ معیار پر سمجھوتہ نہ کرنے کی زریں پالیسی قائم ہے۔ اس ضمن میں ادارے نے ایک ’’کریکولم ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سنٹر‘‘ قائم کر رکھا ہے جس میں تجربہ کار ماہرین تعلیم و اساتذہ کرام اور مشہور و معروف مصنّفین گراں قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں جو امتحانات کے جدید طریقے کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے گورنمنٹ کے مقررہ کردہ ضابطے و نئے پیپر پیٹرن کے مطابق معیاری کتب تصنیف کرتے ہیں جو پاکستان کے طلبا کی تمام ضروریات کماحقہ پورا کر رہی ہیں اور ان کی علمی تشنگی کو سیراب کر رہی ہیں۔
چودھری غلام رسول اینڈ سنز کی بنیاد چودھری غلام یزدانی کے والد محترم جناب چودھری غلام رسول (مرحوم) نے 1932 میں رکھی تھی اور پھر اپنی انتھک محنت سے قلیل مدت میں اسے ترقی کی اس نہج پر ڈال دیا کہ درسی و جنرل کتب کی طباعت و اشاعت میں اسے ایک عظیم ادارے کی حیثیت حاصل ہو گئی اور علم کی ترویج میں اس ادارے کی کاوشوں کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھا جانے لگا، بلکہ ہر قسم کی کتب کے اعلیٰ معیار میں اسے ایک امتیازی حیثیت حاصل رہی۔ جس پر چودھری غلام یزدانی رب کائنات کے سامنے سجدہ شکر ادا کرتے ہیں کہ جس نے انہیں ان روایات کو قائم رکھتے ہوئے علم و تعلیم کی اشاعت و ترویح کی عظیم ذمہ داریوں کی بجا آوری میں ہمیشہ سرخروکیا۔ ادارہ ہذا درسی و جنرل کتب کی اشاعت میں درخشاں روایات کا حامل رہا ہے۔ معیاری کتب کے انتخاب میں اس ادارے کا نام اساتذہ کرام، طلبہ و طالبات اور والدین کیلئے ایک سند کی حیثیت کا حامل ہے۔ اس ادارے کے بانی چودھری غلام رسول (مرحوم) کی شبانہ روز محنت نے ادارے کو اس مقام پر پہنچایا کہ یہ علمی و ادبی دنیا کا درخشندہ ستارہ بن کر علم کی روشنی پھیلاتا رہا۔ چودھری غلام یزدانی نے اس روایت کو جاری رکھنے اور علم کی شمع کو روشن رکھنے میں اپنی تمام تر کاوشیں وقف کرنے میں کوئی دقیقہ فرد گزاشت نہیں رکھا، یہی وجہ ہے کہ نہ صرف نجی شعبہ کے تعلیمی اداروں میں بلکہ ٹیکسٹ بک بورڈز کی طرف سے چودھری غلام رسول اینڈ سنزکی کاوشوں کو انتہائی پذیرائی ملی۔ اس ادارے کی نصابی کتب جو وفاقی وزارتِ تعلیم (شعبہ نصاب سازی) اسلام آباد بمطابق قومی نصاب برائے 2006 اور نیشنل ٹیکسٹ بک اینڈ لرننگ میٹیریلز پالیسی 2007 کے تحت منظور کی گئیں اور ملک کے طول و عرض میں حکومتی و بے شمار نجی اداروں میں پڑھائی جارہی ہیں ان میں اُردو برائے جماعت سوئم، اُردو برائے جماعت ششم، اُردو برائے جماعت ہشتم، اُردو برائے جماعت نہم، انگلش برائے جماعت ششم، عربی برائے جماعت ہفتم، انگلش برائے جماعت ہفتم، کمپیوٹر برائے جماعت ہشتم شامل ہیں۔
ماضی میں یہ ادارہ سیکنڈری ہائر سکینڈری اور یونیورسٹی کی سطح پر کتب کی طباعت اشاعت میں پیش پیش رہا۔ کچھ عرصہ اس ادارے نے ابتدائی اور پرائمری تعلیم کی سطح پر ہر مضمون میں کتب و قاعدے شائع کرنے کا بیڑا اٹھایا۔ الحمد اللہ، چودھری غلام رسول اینڈ سنزکی اس کاوش کو بھی انتہائی پذیرائی نصیب ہوئی اور ملک کے طول و عرض میں انتہائی ہر دلعزیز اور معروف تعلیمی اداروں کے علاوہ نجی سطح پر کام کرنے والے چھوٹے مگر معیاری اداروں نے چودھری غلام رسول اینڈ سنزکی کتب و قاعدوں کا انتخاب کیا جو ادارے کیلئے باعث صد افتخار ہے۔ چودھری غلام یزدانی کی کوشش ہے کہ وہ علم و تعلیم اور نصابی کتب کی اشاعت کے میدان میں ایسی روایات قائم کریں جو سب کیلئے مشعل راہ ثابت ہوں۔ یہاں ہم ان عظیم علمی شخصیات و اساتذہ کرام کا ذکر کرنا انتہائی ضروری سمجھتے ہیں کہ جن کی علمیت، تجربے اور تحقیقی کاوشوں نے ’ ’چودھری غلام رسول اینڈ سنز‘‘ کی معیاری کتب کی تیاری کو آسان بنایا۔ ان کی شبانہ روز محنت اور تعلیمی میدان میں عظیم خدمات و تجربے کی وجہ سے ہی ’’ چودھری غلام رسول اینڈ سنز‘‘کیلئے ممکن ہوا کہ یہ ادارہ کامیابی کے ساتھ اس انتہائی نازک مگر ضروری شعبہ علم و تعلیم میں قدم رکھ کر انتہائی سرعت سے پذیرائی کی بلندیوں کو چھونے کے قابل ہوا۔ اس ادارے کا ہمیشہ سے یہ نصب العین رہا ہے کہ علم و تعلیم کی ترویح ایک عبادت کا درجہ رکھتی ہے۔ اس عبادت میں یکسوئی اور مادی مفادات سے مبرا ہو کر نوجوان نسل کے بہتر مستقبل کو یقینی بنانے کیلئے معیاری کتب کی اشاعت و ترویح کے سفر کو جاری و ساری رکھنا اشد ضروری ہے۔ ’’چودھری غلام رسول اینڈ سنز‘‘ کاوعدہ ہے کہ وہ اس میدان میں اپنی کاوشوں کی آبیاری کرتے رہیں گے۔ اس ادارے کاہر قدم تعلیمی اغراض و مقاصد کے حصول میں منزل مقصود کی طرف سنگ میل ثابت ہو گا۔ اس ادارے کی کتب ملک کے طول و عرض میں ہر معیاری بک سٹال پر دستیاب ہیں اور براہ راست ادارہ ہذا سے بھی منگوائی جا سکتی ہیں۔چودھری غلام رسول اینڈ سنز کی تمام تر مطبوعات کو ملک کے طول و عرض میں ان گنت معیاری اور شاندار کارکردگی کے حامل تعلیمی اداروں نے اپنے تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا ہے ۔جس کی بنیاد پرادارے کے چےئرمین چودھری غلام یزدانی اورچیف ایگزیکٹوچودھری علی یزدانی اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ علم کی ترویج کو اولین قومی فریضہ سمجھتے ہوئے آئندہ بھی بہترین اور معیاری کتب کی اشاعت جاری رکھیں گے۔ اس سلسلے میں ادارہ ان تمام تعلیمی اداروں اور علمی شخصیات کا ممنون ہے جنہوں نے اس عظیم مقصد کے حصول میں بھرپور رہنمائی فرمائی۔ مختصر یہ کہ چودھری غلام رسول اینڈ سنز تعلیمی کتب کی اشاعت کے حوالے سے ہر قدم بہتر سے بہترین کی طرف بڑھانے کا عزم رکھتا ہے اور اس عظیم مقصد کی تکمیل میں اللہ کی مدد اور نصرت کیلئے دعا گو ہے۔ اللہ تعالیٰ اس ادارے کو
دن دگنی رات چوگنی ترقی سے ہمکنار کرے۔(آمین)

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے