Voice of Asia News

محکمہ زراعت پنجاب نے کپاس کی بہتر نگہداشت کیلئے حکمت عملی جاری کردی

لاہور (و ائس آف ایشیا)محکمہ زراعت پنجاب نے کپاس کی بہتر نگہداشت کیلئے ماہ اکتوبر کے پہلے پندھواڑے کیلئے حکمتِ عملی جاری کردی۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کپاس کی فصل اہم مرحلہ میں داخل ہے اور ٹینڈوں کے بننے کا عمل جاری ہے لہذا کپاس کے کاشتکار اس مرحلہ پر فصل کو پانی کی کمی ہرگز نہ آنے دیں اور آبپاشی کا عمل ہمیشہ واٹر سکاٹنگ کے بعد کریں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ کپاس کی فصل کو آخری پانی موسمی مناسبت سے 15 اکتوبر تک لگائیں۔کپاس کی فصل کو آبپاشی ترجیحاً شام کے وقت کریں۔کپاس کی فصل کو ہفتے میں دو بار پیسٹ سکاٹنگ کریں اور اگر کیڑوں کا حملہ نقصان کی معاشی حد سے زیادہ ہو تو محکمہ زراعت کے مقامی عملے کے مشورہ سے زہروں کا سپرے کریں۔اس ضمن میں ترجمان نے یہ بھی ہدایت کی کہ ایک ہی گروپ کی زہروں کا سپرے بار بار نہ کریں کیونکہ اس سے کیڑوں کی متعلقہ زہروں کے خلاف قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے۔اس کے علاوہ کاشتکار گلابی سنڈی کے حملے سے بچنے کیلئے جنسی پھندوں کا استعمال کریں،لشکری سنڈی کا حملہ عموما ٹکڑیوں کی شکل میں ہوتا ہے لہذا کاشتکارپورے کھیت پر سپرے کرنے کی بجائے صرف متاثرہ حصہ پر سپرے کریں کپاس کی غلط طریقہ سے چنائی کی وجہ سے کپاس کی کوالٹی اور معیار دونوں متاثر ہوتے ہیں۔ آلودگی سے پاک کپاس کے حصول کے لیے کپاس کی چنائی احتیاط سے کریں کیونکہ آلودگی سے پاک کپاس کے نرخ زیادہ ملتے ہیں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے