thai wedding ceremony
Voice of Asia News

پاکستانی لڑکے کی محبت میں تھائی لینڈ کی لڑکی نے اسلام قبول کرلیا

اوکاڑہ (و ائس آف ایشیا) سوشل میڈیا پر ہونے والی دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی ، پاکستانی لڑکے کی محبت میں تھائی لینڈ کی رہائشی سونگ میونسن پاکستان آ گئی اور اسلام قبول کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں الرحمان ٹاؤن کے رہائشی محمد اعظم سے فیس بک پر دوستی کرنیوالی تھائی لینڈ کی لڑکی سونگ میونسن اوکاڑہ کے بہادر نگر فارم پہنچ گئی اور اسلام قبول کرکے محمد اعظم کیساتھ شادی کرلی۔ سونگ میونسن نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام فاطمہ رکھا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت اس کی بیوی فاطمہ کو شہریت دے کیونکہ اگر وہ تھائی لینڈ واپس گئی تو وہاں اس کی جان کو خطرہ ہے۔ گذشتہ سال بھی پاکستانی لڑکے کی محبت میں چینی لڑکی لیوچنگ چنگ پاکپتن پہنچ گئی تھی ،لیوچنگ چنگ نے شفیق سے شادی کر کے اسلام قبول کیا اور اپنا نام عائشہ شفیق رکھ لیا تھا۔ اس سے قبل بھی ایک جاپانی لڑکی ماریہ ایڈلان پاکستانی لڑکے احمد انور کی محبت میں پاکستان پہنچی تھی اور اسکی فرمائش پر اسلام قبول کیا اور اسلامی نام ماریہ احمد رکھ لیا تھا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے