Voice of Asia News

بلغاریہ، خاتون صحافی کا مبینہ زیادتی کے بعد قتل

پارک سے وکٹوریا مارینووا نامی خاتون صحافی کی نعش ملی، گلے پر مختلف نشانات تھے تحقیقات جاری ہیں ، حکام
صوفیہ (و ائس آف ایشیا)بلغاریہ میں تحقیقاتی رپورٹر اور ٹاک شو کی میزبان خاتون صحافی کا مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بلغاریہ کے ایک پارک سے وکٹوریا مارینووا نامی خاتون صحافی کی نعش ملی، جس کے گلے پر مختلف نشانات تھے جن کو دیکھ کر لگتا ہے کہ انہیں گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا۔30 سالہ وکٹوریا کے سر پر بھی چوٹ کا نشان تھاجبکہ پوسٹ مارٹم سے خاتون صحافی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کی تصدیق ہوئی ہے، مقتولہ کا موبائل فون، گاڑی کی چابی اور کپڑے تاحال غائب ہیں۔حکام نے بتایا کہ وکٹوریہ مارینووا کے قتل کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات تا حال جاری ہیں۔ تاہم خاتون صحافی کے قتل پر یورپ بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے