Voice of Asia News

بھیم سنگھ کا وادی کشمیری میں بلدیاتی انتخابات کا ڈرامہ منسوخ کرنے کا مطالبہ

جموں(و ائس آف ایشیا)مقبوضہ کشمیر میں بھارت نواز نیشنل پینتھر س پارٹی کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر بھیم سنگھ نے بھارتی گورنر سے وادی کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے نام پر ڈرامہ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھیم سنگھ نے جموں میں جاری ایک بیان میں کہاکہ184وارڈز میں کوئی امید وار نہ ہونااور 236میں صرف ایک جماعت کا امیدوار ہونا حیران کن ہے جس سے ظاہرہوتا ہے کہ وادی کشمیر کے 598وارڈز میں سے صرف 178میں انتخابات منعقد ہونے ہیں۔ پروفیسر بھیم سنگھ نے کہاکہ قابض انتظامیہ نے انتخابی شیڈول جاری کرنے سے پہلے وادی کشمیر میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور سماج کے مختلف طبقوں کا ایک بھی اجلاس بلانے کی زحمت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ گورنرکے پاس اس سلسلے میں فیصلہ کرنے کے غیر معمولی اختیارات ہیں اور وادی کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کی منسوخی ہی ایک دانشمندانہ فیصلہ ہوگا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے