Voice of Asia News

فلم ٹھگز آف ہندوستان کی پردے کے پیچھے کی وڈیو جاری

ممبئی (وائس آف ایشیا)بالی وڈ اداکار عامر خان کی فلم ٹھگز آف ہندوستان کی پردے کے پیچھے کی وڈیو جاری کر دیا گئی ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ویجے کرشنا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ٹھگز آف ہندوستان کی پردے کے پیچھے کی وڈیو جاری کر دی گئی ہے۔ وڈیو میں فلم کی ٹیم دو بڑی کشتیاں بنانے میں مصروف دکھائی دے رہی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں عامر خان، امیتابھ بچن، فاطمہ ثنا شیخ اور کترینہ کیف شامل ہیں۔ فلم 8نومبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے