Voice of Asia News

خورشید شاہ نے بچے کو انجکشن لگاکر خسرہ مہم کا افتتاح کر دیا

سکھر (وائس آف ایشیا)سینئر سیاستدا ن پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے سکھر میں بچے کو انجکشن لگا کر خسرہ مہم کا افتتاح کیا۔جی ایم سی میڈیکل کالج میں خورشید شاہ نے خسرہ مہم کے افتتاح کے موقع پر خود بچے کو انجکشن لگایا اور روئی کے بجائے ٹشو سے بچے کا بازو صاف کیا، خورشید شاہ کے انجکشن لگنے کے بعد بچے نے زار و قطار رونا شروع کر دیا۔اس موقع پر خورشید شاہ نے کہا کہ خسرہ کے خاتمے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے