Voice of Asia News

امریکی وزارت دفاع کے اسلحہ پروگرام کو ہیکرز سے خطرہ

واشنگٹن (وائس آف ایشیا ) امریکی وزارت دفاع کے اسلحہ پروگرام کو سائبر حملوں کا سامنا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکومتی احتساب دفتر کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پینٹاگون نے اپنے نیٹ ورکس کے محفوظ بنانے پر کام کیا تھا مگر حالیہ عرصے میں اس نے صرف اسلحہ نظام کی سکیورٹی پر توجہ مرکوز کر دی۔رپورٹ کے مطابق سادہ نوعیت کے آلات اور تکنیک کے ساتھ جانچ کرنے والے افراد بنا انکشاف کے اسلحہ سسٹم پر کنٹرول حاصل کرنے پر قادر تھے۔کمزور پہلوؤں میں اسلحہ چلانے یا اس کے روکے جانے پر قدرت، میزائلوں کے نشانہ بنانے کے اثرات، آکسیجن کی سطح پر گرفت شامل ہے۔رپورٹ میں کمزور پاس ورڈ اور غیر محفوظ رابطوں جیسی مشکلات کی جانب بھی اشارہ کیا گیا ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے