Voice of Asia News

بدھ کو کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی واقع

لاہور( وائس آف ایشیا) بدھ کو کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ہوشربا اضافہ دیکھا گیا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں گزشتہ روز 11 روپے سے زائد تک کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔ تاہم بدھ کے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے۔ بدھ کو کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی۔ بدھ کے روز کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے تک کی کمی واقع ہوئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 133 روپے 74 پیسے رہی۔ ماہرین کے مطابق آئندہ کچھ روز تک انٹربینک مارکیٹ اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاو آتا رہے گا۔ تاہم آئی ایم ایف سے قرضہ ملنے کے بعد ممکنہ طور پر ڈالر کی قدر میں استحکام آ جائے گا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے