Voice of Asia News

شین وارن نے کینگروز بیٹنگ کو بدترین قرار دے دیا

سڈنی( وائس آف ایشیا)سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن نے پاکستان کے خلاف دبئی ٹیسٹ میں کینگروز کی بیٹنگ کو بدترین قرار دے دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شین وارن نے کہاکہ آسٹریلیا کی اتنی کمزور بیٹنگ لائن اپ کبھی نہیں دیکھی اور میرے خیال میں یہ آسٹریلیا کی بدترین بیٹنگ ہے۔سابق لیگ اسپنر نے کہا کہ اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور بین کرافٹ کی ٹیم کو ضرورت ہے، امید ہے کہ معطلی ختم ہوتے ہی تینوں کرکٹرز ٹیم کا حصہ ہوں گے۔یاد رہے کہ آسٹریلوی سابق کپتان اسٹیو اسمتھ، نائب کپتان ڈیوڈ وارنر اور بلے باز بین کرافٹ بال ٹیمپرنگ کے جرم میں ایک سال کی پابندی کا شکار ہیں۔ پاکستان کے خلاف اپنا ڈیبیو میچ کھیلنے والے ایرون فنچ سے متعلق شین وارن نے کہا کہ انہیں ٹیم کا مستقل حصہ ہونا چاہیے۔دبئی ٹیسٹ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا جب کہ آسٹریلوی بلے باز پاکستانی باؤلرز کے سامنے بے بس دکھائی دیے ہیں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے