Voice of Asia News

پاکستان اور نیوزی لینڈ اے کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ’’ آج‘‘ ہوگا

دبئی( وائس آف ایشیا)پاکستان اے اور نیوزی لینڈ ایکرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج جمعہ کو دبئی میں کھیلا جائیگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی،، تین ون ڈے اور دو چار روزہ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 15 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 17 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 21 اکتوبر، دوسرا ون ڈے میچ 24 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 26 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا چار روزہ ٹیسٹ میچ 30 اکتوبر سے 2 نومبر تک جبکہ دوسرا اور آخری چار روزہ ٹیسٹ میچ 6 سے 9 نومبر تک کھیلا جائیگا۔ تمام میچز دبئی میں کھیلے جائینگے اور تمام میچز نان آفیشل ہونگے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے