Voice of Asia News

’’ججی بادشاہ‘‘میں میرا کردار بہت ہی اہمیت کا حامل ہے، علی جان

لاہور( وائس آف ایشیا)اداکاروماڈل علی جان کا کہنا ہے کہ فلم ’’ججی بادشاہ‘‘میں مجھے ایک اہم کردارکے لئے کاسٹ کیا گیا ہے ،اورمیں سمجھتا ہوں کہ فلم’’ججی بادشاہ‘‘میں میرا کرداربہت ہی اہمیت کا حامل ہے ،اداکارعلی جان نے کہا ہے کہ ہر آنے والا دن میرے لیے نئے چیلنج لے کرآتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارعلی جان نے کہا کہ شوبز میں اپنی اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑنا چاہتا ہوں،اداکارعلی جان نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اپنی صلاحیتوں کومتعارف کرنے اوران کو لوگوں تک پہنچانے کیلیے فنون لطیفہ کے شعبے سب سے بہترہیں۔ میں نے توکبھی نہیں سوچا تھا کہ اس پروفیشن میں اس طرح سے کامیابی ملے گی۔ لیکن اس کامیابی کوپانے کیلیے مجھے بہت سخت محنت کرنا پڑی ہے۔ اس کے علاوہ جن سینئر فنکاروں کے ساتھ کام کیا، انھوں نے بھی بہت رہنمائی کی اوریہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔علی جان نے کہا کہ صرف شوبزمیں ہی نہیں زندگی کے تمام شعبوں میں ترقی کیلیے محنت، لگن سے کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اوراس کے بعد ہی کامیابی مل پاتی ہے۔ میں توبس ایک ہی بات جانتا ہوں کہ کامیابی سفارش یا پیسے سے نہیں ملتی۔ یہ انہی لوگوں کا مقدربنتی ہے جواس کے حقدار ہوتے ہیں اوراس کو پانے کیلیے خوب محنت کرتے ہیں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے