Voice of Asia News

اداکارہ میرا پر لاہور میں گھر پر قبضہ کرنے کا الزام لگ گیا

لاہور ( وائس آف ایشیا)اداکارہ میرا ایک بار پھر خبروں زینت بن گئیں، ڈیفنس لاہور میں واقع گھر پر غیر قانونی قبضہ کا الزام لگ گیا، متاثرہ شخص نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سکینڈل کوئین میرا ایک بار پھر خبروں میں اِن ہوگئیں۔ اب کی بار معاملہ ہے گھر پر غیر قانونی قبضہ کا، تسلیم کوثر نامی شخص نے عدالت میں اداکارہ کے خلاف درخواست جمع کروائی۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اداکارہ میرا نے دھوکا دہی سے ڈیفنس میں واقع گھر اپنے نام کروایا، اب نہ تو گھر کی قیمت ادا کر رہی ہیں اور نہ ہی گھر خالی کر رہی ہیں، سول جج فہیم الحسن نے درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے اداکارہ سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے