Voice of Asia News

فلم میں سنجے دت کی اہلیہ کا کردار نبھانا آسان نہیں تھا اس کیلئے سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا پڑا

ممبئی ( وائس آف ایشیا)بالی وڈ اداکارہ دیا مرزانے کہا ہے کہ فلم سنجو میرے دل کے بہت قریب ہے ۔ اس فلم کی عکسبندی کے دوران مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے جو میرے کیریئر میں بہت مدد کرے گا۔دیا مرزا کا سنجو کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ انھیں میاں بیوی کے رشتے سے متعلق حیران کن بات کا تجربہ ہوا۔ سنجے دت کا اپنی اہلیہ کو سب کچھ سچ سچ بتا دینا بہت اچھا لگا، غلطیاں تو سب کرتے ہیں لیکن ان کو مان لینا بڑے دل والے انسان کا ہی کام ہے۔ دیا کا کہنا تھا کہ سنجے دت کی اہلیہ کا کردار نبھانا آسان نہیں تھا اس کیلئے سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا پڑا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے