Voice of Asia News

نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں رجسٹریشن کا آغاز

اسلام آباد( وائس آف ایشیا)نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں رجسٹریشن کا آغاز آج سے شروع ہو جائے گا۔گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم اتھارٹی کے قیام کا اعلان کیا تھا۔۔نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں رجسٹریشن کا فارم بھی نادار کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دیا گیا جس میں اسکیم سے متعلق دیگر معلومات بھی فراہم کی گئی ہیں۔اسکیم کے تحت پاکستانیوں کا اپنا گھر بنانے کا خواب آسان اقساط اور مناسب قیمت میں پورا ہو گا۔رجسٹریشن کے لیے فارم 22 اکتوبر سے 21 دسمبر 2018 تک مختص کردہ ضلعی ہاؤسنگ پروگرام آفس میں جمع کروائے جا سکیں گے۔رجسٹریشن فارم کی فیس 250 رکھی گئی ہے۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں چاروں صوبوں ‘ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد‘ شمالی علاقہ جات اور آزاد کشمیر کے ایک ایک شہر میں پائلٹ پراجیکٹ کے تحت رجسٹریشن کا آغاز کیا گیا ہے۔وزارت ہاؤسنگ کے ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر جن سات شہروں میں رجسٹریشن شروع کی جارہی ہے ان میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد‘ فیصل آباد‘ سکھر‘ ڈیرہ اسماعیل خان‘ کوئٹہ‘ گلگت اور مظفر آباد شامل ہیں۔ ان شہروں میں رجسٹریشن کا آغاز آج سے ہو جائے گا۔ یہ کام 60 دنوں میں نادرا سے مل کر مکمل کیا جائے گا۔حکومت کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا جس کے تحت بے گھر افراد کو کم لاگت پر چھت میسر آسکے گی۔۔وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں خود نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کو مانیٹر کروں گا،نوجوان کنسٹرکشن کمپنی خود شروع کریں اور انڈسٹری میں شامل ہوں۔۔عمران خان نے یہ بھی کہا نادرا کے ساتھ مل کر گھر باننے کے لیے ڈیٹا جمع کیا جائے گا۔ابتدائی سروے کے زریعے سے لوگوں سے اسکیم سے متعلق رائے بھی معلوم کی جائے گی اور پھر تعمیر کا آغاز کیا جائے گا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے