Voice of Asia News

نچلے طبقے کو سستے گھر فراہم کئے جائیں گے، عمران خان

اسلام آباد( وائس آف ایشیا)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم 5 سال میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیر جیسے عالی ہمت اور سنگِ میل منصوبے کی بنیاد ڈال چکے ہیں۔ یہ منصوبہ سماج کے نچلے طبقے کو سستے گھر فراہم کرے گا۔سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسی منصوبے سے 60 لاکھ نوکریاں اور تعمیرات سے براہ راست منسلک 40 صنعتوں کیلئے ڈیمانڈ جنم لے گی اور بیرونی سرمایہ کاری کو کشش ملے گی۔واضح رہے گزشتہ روز وزیر اعظم نے کم آمدنی والے طبقہ اور غریب عوام کو 50 لاکھ گھروں کی فراہمی کیلئے نیا پاکستان ہاوسنگ منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے غریبوں کو چھت میسر آنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو روزگار ملے گا اور اقتصادی سرگرمی سے شرح نمو میں اضافہ ہو گا، اس ضمن میں ون ونڈو آپریشن کیلئے 90 روز میں نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی کا قیام عمل لایا جا رہا ہے جس کی نگرانی وہ خود کریں گے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے