Voice of Asia News

سری لنکا، طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث، 12 افراد ہلاک ، 69000 متاثر

کولمبو( وائس آف ایشیا) سری لنکا میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث 12 افراد ہلاک جبکہ 69000 متاثر ہوئے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سی لنکا کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر کے ترجمان نے بتایا کہ بارشوں اور سیلاب کے باعث ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 12 ہو گئی ہے جبکہ 69000 متاثر ہوئے ہیں جنہیں محفوظ مقامات کی جانب منتقل کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ بارشوں کا زور اب کم ہو گیا ہے تاہم ایسے متاثرین جنہیں محفوظ مقامات کی جانب منتقل کیا گیا تھا وہ اب خوف کے باعث فوری گھروں کو جانے کو تیار نہیں ہیں ۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے