Voice of Asia News

بھارت کو روس سے خطیر لاگت کے میزائل دفاعی نظام کے معاہدے پر جلد پتہ چل جائے گا ، ڈونلڈٹرمپ

واشنگٹن( وائس آف ایشیا) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے روس اور بھارت کے میزائل معائدے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو روس سے خطیر لاگت کے میزائل دفاعی نطام کا معاہدہ کرنے پر جلد پتہ لگ جائے گا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے فیصلے کا جلد اعلان کریں گے ۔ واضح رہے روس اور امریکہ کے تعلقات سرد جنگ کے زمانے کے بعد سے ہی تنزلی کا شکار ہیں ۔ مغربی ممالک کی جانب سے روس پر عالمی سطح کے سائبر حملوں کے الزامات کے بعد سے یہ تعلقات مزید خراب ہوئے ہیں ۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے