Voice of Asia News

بیرون ممالک سے ترسیلات زر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں

کراچی( وائس آف ایشیا)بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی مہربانیاں جاری، تین ماہ کے دوران ترسیلات زر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران ترسیلات زر میں 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 3 ماہ میں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے 5 ارب 41 کروڑ ڈالر پاکستان بھجوائے۔ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے 4 ارب 79 کروڑ ڈالر ترسیل کیے تھے۔صرف ستمبر میں ترسیلات زر 12 فیصد اضافے سے 1 ارب 45 کروڑ ڈالر رہی جبکہ ستمبر 2017 میں 1 ارب 29 کروڑ ڈالر بھجوائے گئے۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت کی جانب سے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں سے زیادہ سے زیادہ رقوم پاکستان بھیجنے کی اپیل کی گئی ہے، یہی وجہ ہے کہ ستمبر میں پاکستانیوں نے زیادہ رقوم پاکستان بھیجیں۔ امید یہی ہے کہ رواں برس ترسیلات زر میں مزید اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے