Voice of Asia News

افغانستان ، سکیورٹی فورسز کا فضائی حملہ ، 3 طالبان ہلاک

کابل( وائس آف ایشیا) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے فضائی حملے میں تین طالبان ہلاک ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان نیشنل آرمی سپیشل آپریشنز کارپس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ پکتیا کے ضلع جاجی میں سکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانے کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین جنگجو ہلاک ہو گئے ۔ حملے میں کوئی عام شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے