Voice of Asia News

سنگار پور سے نیویارک، دنیا کی طویل ترین نان سٹاپ پروازاپنے سفرپر روانہ

سنگاپورسٹی( وائس آف ایشیا) دنیا کی طویل ترین نان سٹاپ پرواز کی سہولت فراہم کی جنگ ایک قدم اور آگے بڑھ گئی ہے جب جمعرات کو سنگاپور سے نیویارک تک نئی پرواز کا آغاز ہو ا۔سنگاپور ایئرلائنز پانچ سال بعد اپنا یہ روٹ دوبارہ متعارف کروا رہی ہے۔ پانچ سال قبل یہ پرواز اس لیے بند کر دی تھی کہ اس پر بہت زیادہ خرچ آرہا تھا۔سنگارپور سے نیویارک کا سفر 15000 کلومیٹر طویل ہے اور یہ فاصلہ تقریباً 19 گھنٹے میں طے کیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق قنطاس ایئرویز نے رواں سال پرتھ سے لندن تک اپنی 17 گھنٹے پر مشتمل نان سٹاپ پرواز کا اAغاز کیا تھا جبکہ قطر ایئرویز آکلینڈ سے دوحا ساڑھے 17 گھنٹے کی نان سٹاپ پرواز فراہم کر رہی ہے۔سنگاپور ایئرلائنز (ایس آئی ای) کا کہنا تھا کہ مسافروں کی جانب سے نان سٹاپ سروسز کی مانگ تھی، جس کی وجہ سے سٹاپ اوور کے مقابلے میں وقت کی بچت ہوتی ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے