Voice of Asia News

احتساب عدالت ، نواز شریف کی ایک روز کی استثنیٰ کی درخواست منظور

اسلام آباد( وائس آف ایشیا) نیب کی طرف سے شریف خاندان کے خلاف دائر کردہ ضمنی ریفرنس العزیزیہ کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ارشد ملک نے کی ۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت مین میاں نواز شریف کی عدالت سے ایک روز حاضری کا استثنٰی کی درخواست دی جسے عدالت نے منظور کر لیا ۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 342 کے تحت العزیزیہ میں ملزم کا بیان فلیگ شپ کی سماعت شروع ہونے سے پہلے قلمبند کیا جائے جس پر استغاثہ کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیئے کہ فلیگ شپ میں گواہ کے بیانات قلمبند ہونے کے بعد میاں نواز شریف 342 کے تحت اپنا بیان قلمبند کروا دیں گے ۔ عدالت نے فلیگ شپ میں جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کو آج(جمعہ)کو بیان قلمبند کرانے کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے