Voice of Asia News

شہباز شریف کی گرفتاری اور ریمانڈ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا

لاہور وائس آف ایشیا( قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی گرفتاری اور احتساب عدالت کے ریمانڈ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔درخواست حافظ مشتاق نعیمی نے ایڈوکیٹ ذوالفقار احمد بھلہ کی وساطت سے دائر کی جس میں وفاقی حکومت اور چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی آئین کے آرٹیکل 248 کے مطابق وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کو استشنیٰ حاصل ہے، پاکستان کا آئین وزیراعظم اور وزیر اعلی کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے، قانون کے مطابق پبلک آفس ہولڈر کے ایکٹ کو چیلنج کیا جاسکتاہے، آئین کے آرٹیکل 248 کے مطابق پبلک آفس ہولڈر کو گرفتار نہیں کرسکتے ہیں۔لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ شہباز شریف کی گرفتاری اور ریمانڈ کو کالعدم قرار دیا جائے اور اس کے ساتھ نیب آرڈیننس سیشن 5 ایم سیکشن 15 کو بھی کالعدم قرار دیا جائے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے