Voice of Asia News

پاکستان انجینئرنگ کونسل کی بھاشا ڈیم کی پانچ سو ارب روپے میں تعمیر کرنے کی پیشکش

اسلام آباد( وائس آف ایشیا)پاکستان انجینئرنگ کونسل نے بھاشا ڈیم کی تعمیر پانچ سو ارب روپے میں تعمیر کرنے کی پیشکش کردی ہے ۔پاکستان انجینئرنگ کونسل پاکستان کے دو سو ارب روپے بچاکر دینے کے لئے تیار ہے ۔پالیسی سازی میں انجنیئر شامل نہ ہونے کی وجہ سے گردشی قرضوں میں اضافہ ہورہا ہے جمعرات کو پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیرمین انجینئر جاوید سلیم قریشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ابھی تک ملک میں 21 اور 22 گریڈ پر کوئی انجینئر نہیں ہے جبکہ ملک کی پالیسی 21 اور 22 گریڈ کے آفیسر بناتے ہیں ملکی قانون کے مطابق اگر کوئی نان انجینئر ہو اور انجینئر کا کام کرتا ہے تو اسے 6 ماہ قید کی سزا ہوتی ہے جبکہ پاکستان میں بڑے منصوبوں کی انجینئرنگ پالیسیاں نان انجینئرز بنا رہے ہیں دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کو انجینئرنگ کونسل ویلکم کرتی ہے مگر اس میں انجینیرز کے کردار کو انجینئرز کو ہی دیا جانا چاہئییمگر ایک بات واضح ہے کہ چندے سے دیامر بھاشا ڈیم بننے میں بہت دیر ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم کو سکوک بانڈز کے زریعے جلدی تعمیر کیا جا سکتا ہے جس سے بجلی کی لاگت تھرمل سے سستی ہو گی انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جتنیپروفیشنل انجینئرز کی جگہ نان انجینئرز ہیں ان کو فوری ہٹایا جائیگریڈ 20 پر چالیس فیصد پوسٹیں پروفیشنل انجینئرز کی بنتی ہیں نان انجینئرز کی تعیناتی کی وجہ سے سرکلر ڈیٹ 1.5 ٹریلین تک پہنچ گیا ہے جاوید سلیم قریشی نے کہا کہ حکومت فوری طور پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرائے توانائی سمیت پانچ وزراتوں میں انجینئرز کو شامل کیا جائے پاکستان انجنیئرنگ کونسل مقامی انجنیئرز کے لئے عالمی تربیت کا آغاز کر رہا ہیبھاشا ڈیم پاکستان کی لائف لائن ہیپاکستان انجینئرنگ کونسل پانچ سو ارب میں بھاشا ڈیم بنانے کے لئے تیار ہے انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کو پیش کش کرتے ہیں کہ ہم دو سو ارب روپے بچاکر دینے کے لئے تیار ہیں پاور پلانٹس بنانے کے لئے لوگ تیار بیٹھے ہیں بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لئے ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی بنائی جانی چاہئیے انہوں نے کہا کہ کمپنی کے شیئرز بناکر فروخت کیئے جائیں بھاشا ڈیم کی عمر پچاس سال ہے پہلے دس سال میں شیئر ہولڈرز کو منافع دیا جائے انہوں نے واضح کیا کہ آئی پی پیز کے ساتھ کیئے گئے معاہدے ہماری زندگیوں میں تبدیل نہیں ہوسکتے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے