Voice of Asia News

پاکستان نے آئی ایم ایف سے قرضے کے لیے باضابطہ درخواست کردی

جکارتہ( وائس آف ایشیا) پاکستانی وزیر خزانہ اسدعمر کی آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹرسے ملاقات ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں وفاقی وزیر خزانہ اسدعمر ا کی نٹر نیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان نے قرض کے لیے باضابطہ طور پر درخواست کی اس ملاقات میں گورنراسٹیٹ بینک طارق باجوہ اوراقتصادی ڈویژن کے حکام بھی شامل تھے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کے مطابق آئی ایم ایف ٹیم آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گی، اس دورے میں قرض کے حجم کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوگا. یاد رہے کہ چند روز قبل پی ٹی آئی کی حکومت نے ملکی معیشت کو استحکام بخشنے کے لیے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا اعلان کیا تھا. اس ضمن میں وزیر خزانہ اسد عمر نے ایک بیان جاری کیا، جس میں انھوں نے کہا کہ ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔ وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے ایسا پروگرام لینا چاہتے ہیں، جس سے معاشی بحران پر قابو پایا جا سکے.

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے