Voice of Asia News

آرمی چیف کی برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے ملاقات،

راولپنڈی ( وائس آف ایشیا) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف سے جمعرات کو ملاقات ہوئی جس میں جنوبی ایشیا میں امن و استحکام سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ گزشتہ روز سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچے تھے جہاں وہ برطانیہ کی سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ برطانوی وزارت دفاع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل نک کارٹر سے بھی ملاقات کی جس میں پاکستان اور برطانیہ کے مفادات اور ترجیحات پر بات چیت کی گئی۔ملاقات میں جنوبی ایشیا میں امن کے استحکام سمیت افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے