Voice of Asia News

لوگ چیخ چیخ کرمررہےہیں انصاف نہیں مل رہا، اب سب ججزکا احتساب ہوگا، چیف جسٹس

اسلام آباد ( وائس آف ایشیا) چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ احتساب شروع ہوچکا، اب سب ججزکا احتساب ہوگا، لوگ چیخ چیخ کرمررہےہیں انصاف نہیں مل رہا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں ہائی کورٹس کے ذیلی عدالتوں سے متعلق سپروائزری کردار کے کیس کی سماعت ہوئی ، سماعت میں چیف جسٹس نےریمارکس میں کہا سپریم جوڈیشل کونسل اب بہت ایکٹو ہے، احتساب شروع ہوچکا، سب ججزکا احتساب ہوگا۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ لوگ چیخ چیخ کرمررہےہیں انصاف نہیں مل رہا، سپریم کورٹ کےبینچ نمبر1نے7ہزارکیس نمٹائے، ججزسےپوچھتےہیں تووہ کہتےہیں 20کیس نمٹائے۔جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کم فیصلے کرنے والے ججز کے خلاف آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی ہوگی۔چیف جسٹس نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ اپنی سپروائزری ذمے داریوں میں ناکام نظر آتی ہے، ہائیکورٹس کی نگران کمیٹیاں ان معاملات کو کیوں نہیں دیکھ رہی۔یاد رہے گزشتہ روز سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس شوکت عزیزصدیقی کو عہدے سے ہٹائے جانے کی سفارش صدرِ پاکستان عارف علوی کو بھجوائی گئی تھی، جس کے بعد صدرِ مملکت عارف علوی نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دی تھی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے 21 جولائی کو راولپنڈی بار میں خطاب کے دوران قومی اداروں پر عدالتی کام میں مداخلت کا الزام عائد کیا تھا۔

جسس کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل نے متنازعہ خطاب پر جسٹس شوکت عزیز کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت بھی طلب کی تھی۔ چیف جسٹس پاکستان نے بھی از خود نوٹس لیتے ہوئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو ہدایت کی تھی کہ وہ الزامات کے ثبوت حاصل کریں

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے