Voice of Asia News

چینی قرضوں کی وجہ سے پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، امریکا

واشنگٹن ( وائس آف ایشیا )امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوارٹ نے کہا ہے کہ چینی قرضوں کے بوجھ کے سبب پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا ہے۔پاکستان کی پوزیشن کو ہر زاویے سے دیکھا جائے گا۔واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ممکن ہے حکومتوں کا خیال ہو کہ بیل آ ؤٹ کے لیے یہ قرض اتنا بوجھل نہیں ہو گا مگر اب سخت تر ہوتا جارہا ہے۔ ہیدر نوارٹ نے کہا کہ معاملے کا پاکستان کے موقف سمیت تمام پہلوؤں سے جائزہ لے رہے ہیں، یہ بات واضح نہیں کہ اگر اّئی ایف قرض دے گا تو کن شرائط پر دے گا اور اّیا انہیں عوام کے سامنے لایا جائے گایا نہیں۔دوسری جانب اّئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لوگارڈ نے کہا کہ قرضوں کی شفافیت اور ان کا واضح کیا جانا صرف پاکستان کے لئے، اس کا اطلاق تمام قرض مانگنے والے ممالک پر ہوتا ہے، تاکہ قرضوں کی پائیداری سے متعلق نہ صرف اپنے رکن ممالک کا اتفاق حاصل کیا جاسکے، بلکہ یہ گورننس اور کرپشن کے حوالوں سے اّئی ایم ایف بورڈ کے طے کردہ اصولوں کے سبب ہے جن کا اطلاق کیا جارہا ہے۔کرسٹین لوگارڈ نے یہ بھی کہا کہ اّئی ایم ایف اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے سے متعلق بھی تکنیکی معاونت فراہم کرتا ہے اور ادارے کی کوشش ہوگی کہ زیادہ سے زیادہ رکن ممالک کو یہ معاونت فراہم کی جائے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے