Voice of Asia News

امریکا کا چین کو نیوکلیئر ٹیکنالوجی برآمدات محدود کرنے کا اعلان

واشنگٹن ( وائس آف ایشیا )امریکا نے چین کو سویلین نیوکلیئر ٹیکنالوجی کی برآمدات محدود کرنے کا اعلان کر دیا ۔امریکی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ چین سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی کا استعمال اقتصادی فائدے یا فوجی مقاصد کے لیے کرسکتا ہے۔امریکی وزیر توانائی رِک پیری کا کہنا ہے کہ امریکا اور چین کے درمیان سول نیوکلیئر تعاون کی حدود طے شدہ ہیں، ان حدود سے باہر جاکر ایٹمی ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے چین کی کوششوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔امریکی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا چین کو سویلین نیوکلیئر برآمدات جاری رکھے گا لیکن جانچ پڑتال کا عمل سخت کر دے گا

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے