Voice of Asia News

قطر کی جانب سے غزہ کیلئے ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی فوری امداد کا اعلان

دوحہ ( وائس آف ایشیا )خلیجی ملک قطر نے حسب معمول فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کے عوام کے لیے ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی فوری امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔قطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق امیر قطر کی طرف سے غزہ کی پٹی میں ترقیاتی فنڈ کے ضمن میں ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی فوری امداد کا اعلان کیا ہے۔ اس امدادی پیکج کا مقصد بارہ سال سے اسرائیلی محاصرے کا سامنا کرنے والے غزہ کے عوام کی مالی اور معاشی مشکلات میں مدد فراہم کرنا ہے۔خیال رہے کہ اسرائیل نے 2006 میں غزہ کی پٹی پر اقتصادی پابندیاں عاید کردی تھیں۔ اسرائیل نے غزہ کے عوام کو یہ اجتماعی سزا اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کو پارلیمانی انتخابات میں بھاری مینڈیٹ کے ساتھ کامیاب کرانے کی پاداش میں دے رکھی ہے۔گذشتہ برس 30 اپریل کو فلسطینی اتھارٹی نے بھی غزہ کی پٹی پر اقتصادی پابندیاں عاید کردی تھیں اور غزہ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور دیگر مراعات کم کر دی تھیں۔دو روز قبل قطر کی طرف سے غزہ کی پٹی میں بجلی کے بحران کے حل کے لیے ایندھن فراہم کیا تھا جس پر فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے سخت ناراضی کا اظہار کیا گیا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے