Voice of Asia News

بانڈی پورہ میں شہید 5 نوجوانوں کے لواحقین احتجاجی مظاہرہ نعشوں کو واپس کرنے کا مطالبہ

سری نگر(وائس آف ایشیا) شمالی ضلع بانڈی پورہ کے سملر جنگلاتی علاقے میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید 5 نوجوانوں کے لواحقین نے سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اور نوجوانوں کی نعشوں کو واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔21ستمبر کو بھارتی فوج نے5 نوجوانوں کو جھڑپ میں شہید کرنے کا دعوی کیا تھا۔ ان کی نعشیں اس قدر جلی ہوئی تھیں کہ ان کی شناخت نہ ہوسکی اور فوج نے تمام نوجوانوں کو غیر ملکی قرار دیا گیا تھا۔ ان نوجوانوں کے اہل خانہ نے احتجاج کرتے ہوئے ان کے بچوں کی نعشوں کی واپسی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے حکومت پر قانونی لوازمات پورا کرنے میں تاخیری حربے استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر انکے بچوں کی نعشیں انکے سپرد کی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ اور بانڈی پورہ سے ملاقی ہونے کے بعد انکیڈی این ائے نمونے بھی حاصل کئے گئے۔احتجاجی مظاہرین نے جذباتی انداز میں کہا اب دو ہفتے گزرگئے اور انتظامیہ کی طرف سے خاموشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔باندی پورہ میں ان نوجوانوں کی شہادت کے بعد حزب المجاہدین نے کہا تھا کہ جان بحق ہوئے تمام نوجوانوں مقامی ہیں جبکہ انہوں نے ان کی شناخت حید ر علی ساکن برزل کولگام،محمد عمر ساکن شوپیاں،محمد صدیق ساکن بانڈی پورہ،معاویہ ساکن کنگن اور عثمان ساکن لولاب کے طور پر کی تھی۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے