Voice of Asia News

قتل کی دھمکیاں، عراقی حسینہ شیما قاسم عبد الرحمن ملک چھوڑ کر اردن منتقل

بغداد ( وائس آف ایشیا)قتل کی دھمکیاں ملنے پر عراقی حسینہ شیما قاسم عبد الرحمن ملک چھوڑ کر اردن منتقل ہو گئیں۔عراق میں ہائی پروفائل خواتین کے سلسلہ وارقتل کی واردات کے نتیجے میں ماڈل گرلز اور سوشل میڈیا پر متحرک کئی خواتین میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔2015 میں مس عراق کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی شیما قاسم عبد الرحمن کا کہنا ہے کہ انہیں ایک شخص کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی جارہی تھیں جس کا دعوی ہے کہ اس کا تعلق داعش سے ہے اور کہا کہ ‘اب تمہاری باری ہے۔اردن میں مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عراق میں مجھے قتل کی دھمکی دی گئی، میری زندگی خطرے میں تھی، وہاں مجھ جیسے بہت سے لوگ قتل ہو چکے ہیں، میں وہاں سکون سے نہیں تھی، اسی لئے میں عراق چھوڑ کر اردن منتقل ہو گئی۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے