Voice of Asia News

آنجہانی اشوک کمار کی 107ویں سالگرہ آج منائی جائے گی

ممبئی( وائس آف ایشیا) بالی وڈ آنجہانی اداکار اشوک کمار کی 107ویں سالگرہ (آج)ہفتہ کو منائی جائیگی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اشوک کمار کا ابتدائی نام کومڈلال گنگولے تھاجنہیں فلم انڈسٹری میں دادامونی اور اشوک کمار کے نام سے مقبولیت حاصل ہوئی، اشوک کمار 13اکتوبر 1911ء4 میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1936ء میں فلم ’’جیون نیا‘‘ سے کیا، انہوں نے 1943ء میں فلم ’’قسمت ‘‘ میں منفی کردار ادا کیا جسے بے حد پسند کیا گیا، ان کی معروف فلموں میں جنم بھومی، جھولا، کنگن، بندھن، آزاد، وچن، ساوتری، عزت شامل ہیں جبکہ انہیں فلم قسمت، ساجن، محل، سنگرم، سمادھی سے سٹارڈم حاصل ہوا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے