Voice of Asia News

مٹھی: غذائیت کی کمی سے ایک اور بچی انتقال کر گئی رواں ماہ ہلاک بچوں کی تعداد 15ہو گئی

مٹھی ( وائس آف ایشیا) غذائیت کی کمی سے ایک اور بچی انتقال کر گئی ۔تھر پارکر میں غذائیت کی کمی اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو کر ننھے بچے بالخصوص نومولود مسلسل اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔سول اسپتال مٹھی میں ایک اور بچی انتقال کر گئی، جس کے بعد تھرمیں اس ماہ انتقال کر جانے والے بچوں کی تعداد 15ہو گئی ہے۔ ذرائع محکمہ صحت کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں 10 دن کی بچی انتقال کر گئی، جس کے بعد سول اسپتال مٹھی میں رواں ماہ انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 15 ہوگئی جبکہ 2018ء میں غذائیت کی کمی اور دیگرامراض سے 491 بچیفوت ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ سول اسپتال مٹھی ہی میں زیر علاج غذائیت کی کمی اور بیماریوں میں مبتلا 2بچے دو روز قبل انتقال کر گئے تھے

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے