Voice of Asia News

تھائی لینڈ: 70 پاکستانیوں کی پناہ کی درخواستیں مسترد‘

بنکاک( وائس آف ایشیا) تھائی لینڈ حکام نے ایسے 70 افراد کو واپس پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، جنہوں نے اس ملک میں سیاسی پناہ کی درخواستیں دے رکھی تھیں۔ان افراد میں 11بچے بھی شامل ہیں اور انہیں بھی ملک بدری سے قبل حراستی مرکز میں ہی رکھا جائیگا۔خبررساں ادارے کے مطابق پاکستانی شہریوں کو جرمانے کیساتھ ساتھ 2ماہ معطل قید کی سزائیں بھی سنائی گئیں۔گزشتہ روز تھائی لینڈ کے ضلع تالینگ چان کی عدالت میں ان 70پاکستانیوں پر ملکی حدود میں غیرقانونی داخلے اور ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد غیرقانونی قیام کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ مذکورہ افراد کے اس گروپ میں 11بچے بھی شامل ہیں اور انہیں بھی ملک بدری سے قبل حراستی مرکز میں ہی رکھا جائیگا

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے