Voice of Asia News

محمد عباس ٹیسٹ کرکٹ 50 وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے سے ایک وکٹ کی دوری پر

دبئی( وائس آف ایشیا) نوجوان پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عباس ٹیسٹ کرکٹ میں سابق ہم وطن باؤلرز وقار یونس، محمد آصف اور شبیر احمد کی تیز ترین 50 وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے، یہ کارنامہ انجام دینے کیلئے ایک وکٹ درکار ہے،تاہم انکو آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کا انتظار کرنا ہوگا، اگر عباس آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتے تو وہ پاکستان کی جانب سے تیز ترین 50 وکٹیں لینے کا یاسر شاہ کا ریکارڈ بھی برابر کر لیتے، یاسر شاہ نے بھی 9 میچز میں اعزاز حاصل کیا تھا جبکہ عباس بھی کینگروز کے خلاف نواں ٹیسٹ کھیل رہے تھے اور اب عباس کو وقار یونس، محمد آصف اور شبیر احمد نے 10 میچز میں کیریئر کی 50 وکٹیں مکمل کرنے کے لئے آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کا انتظار کرنا ہوگا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے